کرینہ، سوناکشی اور پریانکا کے بعد شاہد کپور اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے اسیر

جمعرات 15 مئی 2014 14:42

کرینہ، سوناکشی اور پریانکا کے بعد شاہد کپور اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے اسیر

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کرینہ کپور، سوناکشی سنہا، پریانکا چوپڑا، بپاشا باسو اور نرگس فخری سے تعلقات کے بعد اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے بھی اسیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور حال ہی میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا سے تعلقات خراب ہونے کے بعد انھیں سری لنکن نزاد بھارتی اداکارہ جیک لین فرنینڈس کے ساتھ بندرا کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا۔

میڈیا کے کیمروں اور سوالات سے بچنے کے لئے دونوں الگ الگ ریستوران سے باہر نکلے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور کو پریانکا چوپڑا، نرگس فخری، بپاشا باسو کے ساتھ بھی دیکھا گیا جب کہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کی محبت کے چرچے تو کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 15/05/2014 - 14:42:47

Rlated Stars :