پریتی زنٹا کا ہاتھ چومنے پر جنیلیا نے رتیش کی پٹائی کردی، مزاحیہ ویڈیو وائرل

ہفتہ 20 مارچ 2021 11:32

پریتی زنٹا کا ہاتھ چومنے پر جنیلیا نے رتیش کی پٹائی کردی، مزاحیہ ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) سوشل میڈیا پر اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکارہ پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر جنیلیا دیش مکھ نے کچھ عرصہ قبل پریتی اور رتیش کی وائرل ہوئی ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ان کے شوہر رتیش دیش مکھ کو پریتی زنٹا کا ہاتھ چوم کر ان کا استقبال کرتے ہوئے اور عین اسی لمحے جنیلیا کو منہ بسورتے دیکھا جاسکتا ہے۔رتیش کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی مزاحیہ ویڈیو میں بیوی کو شوہر پر مکے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد رتیش ایک جگہ پڑے اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔جنیلیا کی ویڈیو کو کچھ دیر کے دوران ہی ہزاروں مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 11:32:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :