عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

ہفتہ 20 مارچ 2021 13:22

عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اداکارہ عائشہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی جس میں کہا گیا ہے  کہ بہار ایک بار پھر چمک اٹھی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بیٹی ماہ نور کے ساتھ بہار بھی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ نور کو لال رنگ بہت پسند ہے، کہیں بھی جانا ہو ماہ نور کیلئے لال رنگ کا انتخاب لازم و ملزوم ہے۔واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اُن کے ہاں نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔واضح رہےاداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 13:22:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :