حسینہ معین کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی شرکت

ہفتہ 27 مارچ 2021 13:11

حسینہ معین کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) ڈراموں کی ’ملکہ‘ کہلائی جانے والی حسینہ معین کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مشہور قبرستان سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔حسینہ معین 26 مارچ کی صبح کو خالق حقیقی سے جا ملی تھیں، وہ زائد العمری کی وجہ سے متعدد طبی مسائل کا شکار تھیں جب کہ انہیں کینسر بھی لاحق تھا۔

(جاری ہے)

حسینہ معین کے انتقال پر ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کی ڈراما انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔اگرچہ گزشتہ روز ڈراما ساز کے اہل خانہ نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں اہل خانہ نے تصدیق کی کہ حسینہ معین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔حسینہ معین کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسجد فاروق اعظم میں ادا کی گئی، جس میں نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 27/03/2021 - 13:11:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :