عالیہ بھٹ کے بوسے پر سینسر بورڈ ناراض ہو گیا

اتوار 25 مئی 2014 12:20

عالیہ بھٹ کے بوسے پر سینسر بورڈ ناراض ہو گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء)بالی وڈ کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بھارت میں نئی حکومت کے بعد فلموں میں کئی چیزیں بدل جائیں گی۔ بہر حال نئی حکومت کے قیام سے قبل سینسر بورڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔بورڈ نے عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی آنے والی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ کے پرومو پر انگلی اٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

سینسر بورڈ کے مطابق فلم کے ٹریلر سے عالیہ اور ورون کے بوسے کو نکال دیا جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق بورڈ نے اس سین کو دور سے دکھانے کی اجازت تو دی ہے لیکن زوم کر کے نہیں۔یہ فلم کرن جوہر کے بینر دھرما پروڈکشن کے تحت بنائی گئی ہے۔ کرن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ان کی دو فلموں ’ہنسی تو پھنسی‘ اور ’2 سٹیٹس‘ کے پرومو میں بھی بوسے کا استعمال تھا تو اب کیا مسئلہ ہو گیا۔بہر حال دھرما پروڈکشن کو اب اپنی فلم کے ٹریلر سے اس سین کو ہٹانا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2014 - 12:20:12

Rlated Stars :