سمرتی ایرانی بھی نریندر مودی کی کابینہ میں شامل ہو گئیں

پیر 26 مئی 2014 16:54

سمرتی ایرانی بھی نریندر مودی کی کابینہ میں شامل ہو گئیں

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) بھارتی ڈرامہ "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" سے شہرت پانے والی اداکارہ سمرتی ایرانی بھی نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل ہو گئیں۔ ڈرامہ "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی "میں بہو کا کردار بخوبی نبھا کر شہرت پانے والی۔ "تلسی" یعنی سمرتی ایرانی کو نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو وزارت ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ سمرتی ایرانی حکمران جماعت بی جے پی کی نائب صدر بھی ہیں۔ اداکارہ مودی کابینہ کی کم عمر ترین وزیر ہوں گی۔ سمرتی کو مودی کی قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو کہ 2011 میں گجرات سے راجیہ سبھا کی ممبر منتخب ہوئیں تھیں۔ سمرتی ایرانی اپنے سیاسی کیرئیر میں خواتین کے حقوق اور آزادی کی علمبردار رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2014 - 16:54:51