دوستی کیا ٹوٹی دپیکا نے رنبیر کے نام کا ٹیٹو بھی مٹا ڈالا

منگل 27 مئی 2014 15:51

دوستی کیا ٹوٹی دپیکا نے رنبیر کے نام کا ٹیٹو بھی مٹا ڈالا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ساتھی اداکار رنبیر کپور سے دوستی کیا ختم ہوئی انھوں نے اپنی گردن سے رنبیر کے نام کا ٹیٹو ہی صاف کروا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی جانب سے کوکا کولا کے لئے ایک اشتہار بنایا گیا جس میں اداکارہ کی گردن پر ان کے پرانے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو صاف دیکھا گیا۔

اشتہار کے ڈائریکٹر انوراگ کشاپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے دپیکا کی گردن پر کوئی نشان نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ جب اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی محبت کے چرچے بالی ووڈ میں روزوں پر تھے تو ان ہی دنوں اداکارہ نے محبت کا اظہار کرنے کے لئے اپنی گردن پر رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا۔

وقت اشاعت : 27/05/2014 - 15:51:10

Rlated Stars :