پارینتی چوپڑا کا شاہ رخ، عامر اورسلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بدھ 28 مئی 2014 17:28

پارینتی چوپڑا کا شاہ رخ، عامر اورسلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پارینتی چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے خانوں کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پارینتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد فلموں میں بالی ووڈ کے 3 بڑے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے اس لئے انکار کیا کیوں کہ فلم میں ہیروئن کا کردار مناسب نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بالی ووڈ خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ یہ فلمیں صرف مرد ہیروز کے لئے تھیں ان میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں اپنی کارکردگی سے دیکھنے والوں کو متاثر کر سکوں۔ واضح رہے کہ پارینتی چوپڑا اپنی اگلی آنے والی فلم “دعوت عشق” میں ادیتی رائے کپور اور “کل دل” میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2014 - 17:28:50

Rlated Stars :