نہیں چاہتی میرے بچے وقت سے پہلے بڑے ہوجائیں‘ انجلیناجولی

پیر 2 جون 2014 13:22

نہیں چاہتی میرے بچے وقت سے پہلے بڑے ہوجائیں‘ انجلیناجولی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء)ہالی ووڈ کی خاتون اداکار انجلینا جولی نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کو برہنگی یا منشیات کیمناظر والی فلموں یا وڈیوزسے محفوظ رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔اپنے منگیتر اور سٹار اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ چھ بچوں کی پرورش کرنے والی جولی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے وقت سے پہلے ہی بڑے ہو جائیں۔

کانٹیکٹ میوزک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جولی فی الحال پٹ کے ساتھ شادی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتیں۔

(جاری ہے)

جولی کا اس حوالے سے کہام ہے کہ ابھی سب کچھ بے ترتیب اور تیاریاں نا مکمل ہیں۔مستقبل میں ہدایت کاری کا منصوبہ رکھنے والی جولی نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی خواہش پراداکار بنی تھیں اور اب جا کر ان پر حقیقت آشکار ہوئی ہے کہ وہ دراصل اداکاری نہیں کرنا چاہتی تھیں۔میں لکھاری اور ہدایت کاری کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست اور انسانی مسائل کے حوالے سے کام کرنا چاہتی ہوں -جولی نے بتایا کہ وہ مزید کچھ فلمیں کرنا اور اس کام سے لطف اندوز ہونا چاہیں گی، تاہم انہیں دوسرے کاموں کی نسبت اداکاری کرنا زیادہ پسند نہیں۔

وقت اشاعت : 02/06/2014 - 13:22:10

Rlated Stars :