بالی ووڈ اداکار فرحان اختر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

ہفتہ 10 اپریل 2021 12:41

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) بھارت کے نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے صاحبزادے اداکارفرحان اختر اب ہالی وڈ میں بھی نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے فرحان اختر نے ہالی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے مارول اسٹوڈیو کے ساتھ ایک روجیکٹ سائن کیا ہے جب کہ اداکار اس وقت فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انٹرنیشنل کاسٹ اور عملے کے ہمراہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے فلم اور شوٹنگ کے حوالے سے مزید معلومات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/04/2021 - 12:41:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :