بہتر سے بہتر پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہوں،آشا

پیر 19 اپریل 2021 21:58

بہتر سے بہتر پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہوں،آشا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہاہے کہ صرف شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں انسان ہر روز نیا سیکھتا ہے اور اسے آگے بڑھنے کیلئے سیکھنا بھی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پرفارمنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیتی ہوں اور پھر اس میں سامنے آنے والے کمی کوتاہیاں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس سے میرے فن میں نکھار آیا ہے۔

اپنے فن کی خود سب سے بڑی نقاد ہوں اپنی پرفارمنس کا جائزہ لیتی ہوں۔ جس سے مجھے کمی کوتاہیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آشا چوہدری نے کہا کہ مثبت تنقیدکا کبھی بھی برانہیں منایا بلکہ موجودہ دور میں ایسے لوگوں کواپناخیر خواہ سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے توسمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 21:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :