بالی ووڈ اداکارہ اور اہلخانہ کورونا میں مبتلا

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد میں بیماری کی تشخیص ہورہی ہے

منگل 20 اپریل 2021 12:41

بالی ووڈ اداکارہ اور اہلخانہ کورونا میں مبتلا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی، ان کے شوہر اور دو بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پہلے 6 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی میں کورونا کی علامات تھیں جس پر ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا تھا تاہم اب وہ بھی وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج جاری ہے جبکہ وٹامنز بھی لے رہے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے بچوں کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد میں بیماری کی تشخیص ہورہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2021 - 12:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :