بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا کا اپنے سابق دوست پر ہراساں کرنے کا الزام

ہفتہ 14 جون 2014 15:06

بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا کا اپنے سابق دوست پر ہراساں کرنے کا الزام

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) بھارتی فلم نگری میں دوستی کو دشمنی اور رنجشوں کو یارانے میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی اب پریٹی زینتا کو ہی دیکھ لیں کچھ عرصہ پہلے ان کی دوستی بھارت کے معروف کاروباری شخص نیس واڈیا سے تھی یا دوستی اتنی بڑھی کہ دونوں نے مل کر کاروبار کیا اور آئی پی ایل کی ایک فرنچائز تک خرید ڈالی پھر وقت نے پلٹا کھایا اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ڈمپل گرل نے اسی کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریٹی زینٹا نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی ہے کہ 30 مئی 2014 کو واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز الیوان نجاب اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ کے دوران ان کے کاروباری شراکت دار ’’نیس واڈیا‘‘ نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

ڈمپل گرل کی اس تحریری شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہندوستان کی دفعہ 354 ، 504 اور 506 کے تحت ’’نیس واڈیا‘‘مقدمہ درج کردیا ہے۔

دوسری جانب ان الزامات کے جواب میں نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ پریٹی زینٹا کی جانب سے ان پرعائد کئے گئے الزامات بےبنیاد اور جھوٹےہیں جن سے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔

اب نیس واڈیا کا اپنے اوپر عائد الزامات کی صفائیاں پیش کرنے کا بھلا کیا فائدہ ہوگا، معاملہ تو عدالت میں چلا ہی گیا ہے لیکن اب شائد انھیں یہ سمجھ آگیا ہوگا کہ پولیس والوں کی طرح فلمی ستاروں کی نہ دوستی اچھی ہوتی ہے نہ ہی دشمنی بھلی دونوں ہی میں انسان کا نقصان ہی نقصان ہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 15:06:47

Rlated Stars :