ٹی وی رپورٹر اسپین کی ملکہ بن گئیں

جمعرات 19 جون 2014 13:25

ٹی وی رپورٹر اسپین کی ملکہ بن گئیں

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جون 2014ء)اسپین کی سابق ٹی وی رپورٹر لیتیسیا اورتی رواں ہفتہ ملکہ بن جائیں گی، ولی عہد فلیپے سے ان کی شادی 2004ء میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اسپین کی شہزادی لیتیسیا اورتی ولی عہد فلیپے کی اہلیہ اور مستقبل کی ملکہ

رواں ہفتہ ملکہ کا تاج پہنیں گی، مگر ایک زمانہ وہ بھی تھا جب لیتیسیا اورتی نے ملکہ بننے کا خواب تک نہ دیکھا ہوگا، نیوز ٹی وی کی رپورٹنگ تھی اور روزمرہ کی خبریں، سال 2002ء میں ایک مقام پر رپورٹنگ کے دوران ولی عہد کی نگاہیں لیتیسیا اورتی سے چار ہوئیں۔

اگلے ہی سال رسم منگنی ادا ہوئی، 2004ء میں شادی انجام پائی، لیتیسیا اورتی شہزادی کا روپ دھارگئیں اور اب پوری قوم سابق رپورٹر کی ملکہ بننے کی خبر کے شدت سے منتظرہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2014 - 13:25:14