رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا

اتوار 22 جون 2014 16:15

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) بالی وڈکی اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کپور جو کافی دنوں سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں تھے، ایک فلیٹ پر متفق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں فنکار جوجنوبی افریقہ سے جگا جاسوس کی فلم بندی مکمل کر کے لوٹے ہیں،پچھلے کچھ مہینوں سے اپنے لئے کوئی مناسب گھر تلاش کر رہے تھے۔ اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ممبئی میں ایک لگڑری فلیٹ فائنل کر لیا ہے۔ ان دونوں نے اپنے گھر کے لئے جنوبی افریقہ میں خریدو فروخت بھی خوب کی ہے،جب کہ کترینہ نے کچن کا کافی سامان بھی خریدا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے رنبیر کپور کے والدین نے شادی کے لئے گرین سگنل دیا ہے، دونوں فنکار کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2014 - 16:15:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :