دنانیر کی’سلامِ عاجزانہ‘ پڑھتی ویڈیو مقبول ہوگئی

ویڈیو میں دنانیر نے اپنی خوبصورت آواز میں عاطف اسلم کا کلام پڑھ کر ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

منگل 11 مئی 2021 13:00

دنانیر کی’سلامِ عاجزانہ‘ پڑھتی ویڈیو مقبول ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) پاوری گرل ویڈیو سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی سلامِ عاجزانہ پڑھتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔انسٹاگرام پر دنانیر مبین کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ ( مصطفی جان ر حمت پے لاکھوں سلام ) پڑھ رہی ہیں۔ویڈیو میں دنانیر نے اپنی خوبصورت آواز میں عاطف اسلم کا کلام پڑھ کر ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

دنانیر کی جانب سے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں ایک طویل عرصے سے یہ یہ خوبصورت کلام گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔ایک منٹ 4 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کو گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ اسید زاہد بھی معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی اللہ ہو اللہ ہو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سننے والوں کے ذہنوں کو تروتازہ کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 13:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :