پر یانکا نے عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کو مات دے دی

منگل 24 جون 2014 15:06

پر یانکا نے عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کو مات دے دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پر یانکا چو پڑا نے عالیہ بھٹ اور شرد ھا کپور کو مات دیتے ہو ئے بالی ووڈ کی سب سے پر کشش سنگر ایکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ایک بھارتی جریدے کی جانب سے ان تما م بالی ووڈ اداکارائوں کے درمیان آن لائن سروے کر وایا گیا تھا جو فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا گا کر اپنی آواز کا بھی جادو جگا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سروے میں 62 فیصد ووٹ حاصل کر کے پر یانکا چوپڑا پہلے جبکہ14 فیصد ووٹ حاصل کر کے عاشقی ٹو ہیروئن شردھا کپور اس رینکنگ میں دوسرے نمبر کی حقدار ٹھہرائی گئیں جنھوں نے اپنی آنے والی رومانوی فلم ایک ولن کیلئے گلیاں گانا بھی گایا ہے۔حیرت انگیز طور پر فلم ہائے وے میںاے آر رحمان کی کمپیو زیشن میں بننے والے گانے پٹاخہ گڈی اپنی آواز میں ریکارڈ کر وانے کے با وجود عالیہ بھٹ 8 فیصد ووٹ حاصل کر پائی۔

وقت اشاعت : 24/06/2014 - 15:06:18

Rlated Stars :