aبرے حالات میں کسی نے میری مدد نہیں کی، غفار لہری

ض*رمضان میں مخیر حضرات سے اپیل کی اب عید بھی گزر گئی کسی نے نہیں سنی،انٹرویو

اتوار 16 مئی 2021 17:25

ٴ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) پاکستان کے نامور کامیڈین غفار لہری ایک انٹرویو میں کہا ہے شوبز کو میں نے کئی سال دئیے مگر افسوس فنکاروں نے برے حالات میں میرا حال بھی نہیں پوچھا میں اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہوں اور مالی طور پر بے حد پریشان ہوں اور یکم رمضان المبارک سے ہی میں نے حکومت و مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی مگر اب عید گز ر گئی مگر میری کسی نے نہیں سنی یہ لمحہ فکریہ ہے مزید کہا کہ فنکار ملک کا سفیر ہوتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر یہا ں پر فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ سب کے سامنے ہے میری ایک مرتبہ دوبارہ اپیل ہے کہ حکومت و مخیر حضرات میری مدد کرے مشکل حالات سے گزر رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :