kشوبز میں کامیابی کے لئے فٹنس بہت ضروری ہے، سوہنی بلوچ

اتوار 16 مئی 2021 17:25

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) معروف اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ کا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی فلموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔

(جاری ہے)

فلموں اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :