کورونا کے دوران ڈاکٹر کی بات نہیں مانی تھی،سلمیٰ ہائیک

مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ پائوں گی

جمعرات 20 مئی 2021 13:35

کورونا کے دوران ڈاکٹر کی بات نہیں مانی تھی،سلمیٰ ہائیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا ہے کہ کورونا بیماری کے دوران انہوں نے ڈاکٹر کی بات ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 54 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ پائوں گی خاص کر کہ جب مجھے آکسیجن لگائی گئی اور 7 ہفتوں کے لئے مجھے گھر کے ایک کمرے میں آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ میری حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر نے مجھے اسپتال جانے کا کہا جس پر میں نے انکار کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/05/2021 - 13:35:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :