اپنی پہلی اور آخری فلم نہیں دیکھنا چاہتا، شاہ رخ خان،شاہ رخ خان ہندوستان کا اعلیٰ شہری اعزاز پدما شری بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ متعدد فلم فیئر ایوارڈز اس کے علاوہ ہیں، آج کل وہ اپنی نئی آنے والی” ہیپی نیو ایئر“ میں مصروف ہیں انکے مقابل دپیکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

اتوار 29 جون 2014 12:25

اپنی پہلی اور آخری فلم نہیں دیکھنا چاہتا، شاہ رخ خان،شاہ رخ خان ہندوستان کا اعلیٰ شہری اعزاز پدما شری بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ متعدد فلم فیئر ایوارڈز اس کے علاوہ ہیں، آج کل وہ اپنی نئی آنے والی” ہیپی نیو ایئر“ میں مصروف ہیں انکے مقابل دپیکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ کو ریلیز ہوئے بائیس سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے آج تک وہ فلم نہیں دیکھی اور اس کی ایک خاص وجہ ہے۔ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ رخ خان نے کہا کہ بائیس برس سے مجھے چاہنے پر میں پرستاروں کا شکر گزار ہوں، میں نے آج تک فلم دیوانہ نہیں دیکھی کیونکہ میں اپنی پہلی اور آخری فلم کو دیکھنا نہیں چاہتا، کیونکہ اس کے بعد اختتام ہو جائے گا جبکہ میری کہانی ابھی چل رہی ہے۔

شاہ رخ خان فلمی صنعت میں آنے سے قبل ٹیلیویژن کی دنیا میں مختلف ڈراموں جیسے فوجی اور سرکس میں کام کرتے نظر آئے تھے۔ اس دوران انہیں ہدایتکار راج کنور نے فلم دیوانہ میں کام کرنے کی پیشکش کی، جس میں ان کے ہمراہ رشی کپور اور دیویا بھارتی جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دہلی سے تعلق رکھنے والے شاہ رخ کا ستارہ چمک اٹھا۔ جنھوں نے بازیگر اور ڈر جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

مگر پھر دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے کی کامیابی کے بعد انہیں بولی وڈ کا کنگ آف رومانس قرار دیا جانے لگا۔بائیس سال پہلے فلم نگری میں قدم رکھنے والے شاہ رخ خان نے کنگ خان بننے تک شائقین کو کئی یادگار فلمیں دی ہیں۔ آج شاہ رخ خان دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اس میں ان کی ورسٹائل اداکاری، چارم اور مقناطیسی شخصیت کا بڑا حصہ ہے۔

اگر انھوں نے اپنے پرستاروں کیلئے ڈان ٹو اور را ون جیسی فلمیں بنائیں، تو معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتی مائی نیم از خان، چک دے انڈیا، سوادیس، جب تک ہے جاں، چنائی ایکسپریس، کبھی خوشی کبھی غم، رب نے بنا دی جوڑی، میں ہوں ناں اور دیگر کے ذریعے بھی لوگوں کو مسحور کرنے میں کامیاب رہے۔شاہ رخ خان ہندوستان کا اعلیٰ شہری اعزاز پدما شری بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ متعدد فلم فیئر ایوارڈز اس کے علاوہ ہیں۔ آج کل وہ اپنی نئی آنے والی ہیپی نیو ایئر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل دپیکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

وقت اشاعت : 29/06/2014 - 12:25:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :