ہالی وڈ کی نئی ہاررتھرل فلم”ایٹ دی ڈیولز ڈور“کا ٹریلر ریلیز

منگل 1 جولائی 2014 15:45

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)خوفناک مناظر سے بھرپورہالی وڈ کی نئی ہاررتھرل فلم”ایٹ دی ڈیولز ڈور“کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نکولس میکارتھی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی ایک ایسے ویران گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتی ہیں اور ایک نوجوان خاتون کواپنے قبضے میں لے لیتی ہیں۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردارایوا ایکرس ،کیٹالینا سینڈیگو اور نایا ریویراا ادا کر رہے ہیں جورواں سال12ستمبر کونمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 15:45:39