نادیہ علی نے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کرلی

بدھ 2 جولائی 2014 12:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء) اداکارہ نادیہ علی نے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کرلی ، شوبز حلقوں میں شوبز چھوڑنے کی افواہیں پھیل گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نادیہ علی نے گزشتہ چار ماہ سے فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اس دوران وہ کسی تقریب میں بھی نظر نہیں آ رہی ہیں ۔ شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ علی نے بعض وجوہات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ اس حوالے سے جب اداکارہ نادیہ علی سے رابطہ کیا گیا تو ان سے موبائل فون پر رابطہ نہیں ہو سکا ۔

وقت اشاعت : 02/07/2014 - 12:50:22