’یہ آپ کی سالگرہ کا مہینہ ہے‘، ایمن اور منال والد کو یاد کرکے غمزدہ

ہفتہ 5 جون 2021 12:21

’یہ آپ کی سالگرہ کا مہینہ ہے‘، ایمن اور منال والد کو یاد کرکے غمزدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکار بہنیں ایمن اور منال کی والدہ نے گزشتہ روز مرحوم شوہر کی یادگار تصویر شیئر کی۔عظمیٰ مبین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی دو تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں دکھ اور رنج سے بھرے الفاظ تحریر تھے۔انہوں نے لکھا کہ 'ساری خوشیاں ملا کر دیکھیں، تیرے جانے کا غم زیادہ ہی'۔

والدہ کی پوسٹ پر ایمن نے کمنٹ کیا کہ بابا میری محبت، ہم آپ کے بغیر نامکمل ہیں'۔

(جاری ہے)

جب کہ منال خان نے بھی جذباتی انداز میں کہا کہ 'سارے جہاں کی خوشی ملانے کے باوجود غم بہت زیادہ ہی'۔پوسٹ پر اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایمن منال اور ان کی والدہ کو ہمت اور پیار دیتے ہوئے کہا کہ 'اللہ اس غم کے بدلے آپ کی اولاد کو سارے جہاں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا کریں گے اور وہ سب بھی جو ہماری سوچ سے دور ہی'۔

والدہ کی اس پوسٹ کو ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا اور لکھا کہ 'یہ آپ کی سالگرہ کا مہینہ ہے لیکن آپ یہاں ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں، بابا میں آپ کو یاد کرتی ہوں'۔خیال رہیکہ ایمن اور منال کے والد 31 دسمبر 2020 کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
وقت اشاعت : 05/06/2021 - 12:21:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :