پریتی زنٹا اور سیف علی خان ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 5 جولائی 2014 12:47

پریتی زنٹا اور سیف علی خان ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بالی وڈ اداکارہ پریتی زینٹا اور اداکار سیف علی خان ایک بار پھر سلور اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور اداکارہ پریتی زنٹا ماضی میں متعدد فلموں ’’کل ہونا ہو، سلام نمستے‘‘ اوردیگر میں جوڑی کے طور پر جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ طویل عرصہ کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر پردہ اسکرین پر دکھائی دے گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ پریتی فلم ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ میں مختصرکردار میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم کے ہیروسیف علی خان ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں ایسانا ڈی کروڑ اور کلکی کومیلن شامل ہیں۔ فلم 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 12:47:49

Rlated Stars :