شادی کا لہنگا اسد کے پیروں میں آرہا تھا جس سے وہ ناراض ہوگئے تھے، زارا نور عباس

منگل 15 جون 2021 19:24

شادی کا لہنگا اسد کے پیروں میں آرہا تھا جس سے وہ ناراض ہوگئے تھے، زارا نور عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ شادی کے روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا۔زارا نور عباس شوہر اور اداکار اسد کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو اپنی شادی اور شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دوران شو زارا اور اسد نے بتایا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی بہت سادگی سے کریں گے لیکن وہ ہو نہیں پائی۔

زارا نور نے کہا کہ شادی پر میرا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ اسد کے پیروں میں آرہا تھا اور اسد نے مجھ سے منہ بنالیاتھا۔زارا کے اس انکشاف کی اسد نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ لہنگا بار بار میرے پیروں میں آرہا تھا اور جب جب ہم چلتے وہ پیروں میں آجاتا اس وجہ سے ٹینشن ہورہی تھی۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 19:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :