نادیہ جمیل مکمل طور پر کینسر فری ہوگئیں

کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں ،اب مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ،اللہ کی شکرگزار ہوں،اداکارہ

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل مکمل طور پر کینسر سے جنگ میں فتح یاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللہ کی شکرگزار ہیں۔ نادیہ جمیل نے لکھا کہ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پر میں دعائیں کرنے والوں، حمایت اور بھرپور پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ایک ای کامرس ویب سائٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کیونکہ اس نے انہیں مالی امداد کیلئے کام کرنے کی جگہ دی۔نادیہ جمیل نے انڈسٹری کے کچھ لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں عدنان صدیقی، منیبہ مزاری، ثانیہ سعید اور سلطانہ صدیقی شامل ہیں۔انہوں نے لکھا کہ انڈسٹری کے کچھ میگا سٹارز نے بھی میری اس جنگ میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا، ان تمام لوگوں کی مزید نیک نامی کی دعا کرتی ہوں کیونکہ شہرت اور نام اس کائنات کی سکیم میں کوئی معنی نہیں رکھتے آخر میں ہمیں ایک ہی مٹی میں دفن ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :