’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ نے 2 دن میں 20 کروڑ سے زائد کما لیے
پیر 14 جولائی 2014 14:13
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء)جمعہ کے دن ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ نے باکس آفس پر بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور دو دنوں میں اس فلم نے سوا 20 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس فلم نے ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کے ہال شائقین سے بھر دیے ہیں۔
’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ نے جمعہ کے دن ریلز کے موقع پر ہی 9 کروڑ روپے کا بزندس کر لیا تھا جب کہ دوسرے دن ہفتہ کو مزید 11 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ دوسری طرف ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ ان کا نام ابھی تک رندیپ ہڈا کے ساتھ نہیں جوڑا گیا۔(جاری ہے)
عالیہ نے کہا ’’مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میرا نام ارجن اور ورون کے ساتھ کیوں جوڑ دیتے ہیں‘ اوپر والے کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا نام رندیپ کے ساتھ نہیں جڑا‘ ویسے ارجن اور ورون دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں‘‘۔
عالیہ نے کہا کہ جانتی ہوں کہ اس کا نام پہلے اداکار ورون دھون اور پھر ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا کیونکہ ان کی ان دونوں کے ساتھ فلمیں آئیں۔ اس کے بعد عالیہ نے رندیپ ہڈا کے ساتھ فلم ’’ہائی وے‘‘ میں کام کیا لیکن ہڈا کے ساتھ ان کے تعلقات پر بات نہیں ہوئی جس کے لیے وہ خدا کی شکر گزار ہیں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Leighton Meester
Asin Thottumkal
Evelyn Sharma
Zoe Saldana
Jeffrey Dean Morgan
Ayesha Sana
Justin Chambers
Ali Raza
Brittany Murphy
Arjumand Rahim
Asif Raza Mir
Aimee Teegarden
Showbiz News In Urdu
-
معروف کامیڈین اداکار رنگیلاکی 19ویں برسی 24مئی کو منائی جائیگی
-
پروڈیوسر آصف علی راہی کے سٹیج ڈرامہ ’’کملی یار دی‘‘نے دھوم مچا دی
-
اداکارہ نادیہ خان 21مئی کو اپنی سالگرہ منائیں گی
-
منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے ،ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں‘ شگفتہ اعجاز
-
اداکارہ مہوش کی برسی 21مئی کو منائی جائے گی
-
ہر وقت خوابوں میں نہیں رہتی ، کامیابی کیلئے حقیقت پسند ہونا ضروری ہے ‘ ماہ نور
-
اداکارظفرمسعودکی43ویں برسی 24مئی کو منائی جائی گی
-
ریکھا جیسی پرفارمر پورے برصغیر میں نہیں ‘ روبی انعم