بولی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اپنے کریئر میں پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آنے لگے

منگل 15 جولائی 2014 17:18

بولی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اپنے کریئر میں پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) بولی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اپنے کریئر میں پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آنے لگے ہیں اور ان کا سیریل شروع ہو گیا ہے۔چار دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران دو سو کے قریب فلموں میں اداکاری کرنے والے 71 سالہ بگ بی نے بیس اقساط پر مشتمل سیریل 'یدھ' کے ذریعے ٹی وی پر اپنے کریئر کے نئے موڑ کا آغاز کیا۔

امیتابھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کافی وقت سے میں ٹیلیویڑن سیریل میں کام کرنے کا موقع ڈھونڈ رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ ٹیلیویڑن ایک مضبوط میڈیم ہے، کمرشلی بنیادوں پر دیکھا جائے تو ٹیلیویڑن کی آمدنی فلموں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی دیکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بگ بی کا کہنا تھا کہ یہ ٹی وی یا فلموں کے درمیان مقابلے کی بات نہیں، میرے خیال میں اس سے صلاحیتوں کے اظہار کا صحت مندانہ موقع ملتا ہے۔

امیتابھ بچن اس سے پہلے ٹی وی کیلئے 'کون بنے گا کروڑ پتی' جیسا ہٹ پروگرام کر چکے ہیں جبکہ ریئلٹی شو 'بگ باس' کے ایک سیزن کی میزبانی بھی انھوں نے نبھائی۔ڈرامہ 'یدھ' میں امیتابھ ایک بزنس مین یدھشتر سکارور کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں نیورو سائیکلوجیکل بیماری کی شناخت ہوتی ہے جبکہ اسے کاروباری حریفوں کے ساتھ پیچیدہ خاندانی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/07/2014 - 17:18:21

Rlated Stars :