بولی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اپنے کریئر میں پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آنے لگے
منگل 15 جولائی 2014 17:18
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) بولی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اپنے کریئر میں پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آنے لگے ہیں اور ان کا سیریل شروع ہو گیا ہے۔چار دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران دو سو کے قریب فلموں میں اداکاری کرنے والے 71 سالہ بگ بی نے بیس اقساط پر مشتمل سیریل 'یدھ' کے ذریعے ٹی وی پر اپنے کریئر کے نئے موڑ کا آغاز کیا۔
امیتابھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کافی وقت سے میں ٹیلیویڑن سیریل میں کام کرنے کا موقع ڈھونڈ رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ ٹیلیویڑن ایک مضبوط میڈیم ہے، کمرشلی بنیادوں پر دیکھا جائے تو ٹیلیویڑن کی آمدنی فلموں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی دیکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔(جاری ہے)
بگ بی کا کہنا تھا کہ یہ ٹی وی یا فلموں کے درمیان مقابلے کی بات نہیں، میرے خیال میں اس سے صلاحیتوں کے اظہار کا صحت مندانہ موقع ملتا ہے۔
امیتابھ بچن اس سے پہلے ٹی وی کیلئے 'کون بنے گا کروڑ پتی' جیسا ہٹ پروگرام کر چکے ہیں جبکہ ریئلٹی شو 'بگ باس' کے ایک سیزن کی میزبانی بھی انھوں نے نبھائی۔ڈرامہ 'یدھ' میں امیتابھ ایک بزنس مین یدھشتر سکارور کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں نیورو سائیکلوجیکل بیماری کی شناخت ہوتی ہے جبکہ اسے کاروباری حریفوں کے ساتھ پیچیدہ خاندانی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.