اسٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیا سے روٹھے 10 برس بیت گئے
جمعرات 17 جولائی 2014 12:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء) اسٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اختر حسین عرف البیلا کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔
انہوں نے ستر کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ 70 کی دہائی ہی میں ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبراعظم کا کردار کیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا۔ ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا۔ ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کےبعد ان کی جوڑی نے پھر اسٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔(جاری ہے)
البیلا نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن فلم ’’وارداتیا‘‘ واحد فلم ہے جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ 2004 کو آج ہی کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے لیکن فن کی دنیا میں ان کے لازوال کردار انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Hina Sultan
Robin Wright
Sarmad Sehbai
Alyson Stoner
Sain Zahood
Javed Akhtar
Mehreen Jabbar
Khayyam Sarhadi
Zia Mohyeddin
Noman Masood
Aijaz Aslam
Nadia Ali
Showbiz News In Urdu
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل پیر کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل ہفتہ کو منائی گئی
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
فلم انڈسٹری کے ناموراداکار نعیم ہاشمی کی48 ویں برسی منائی گئی