ماورہ کو بالی ووڈ فلم میں میں نے کام دلوایا تھا ،وہ بالی ووڈ کی بھوکی ہیں،علی خان

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:11

ماورہ کو بالی ووڈ فلم میں میں نے کام دلوایا تھا ،وہ بالی ووڈ کی بھوکی ہیں،علی خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) معروف اداکار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ، وی جے و ماڈل ماورہ حسین کو بالی ووڈ فلم میں انہوں نے کام دلوایا تھا اور وہ بالی ووڈ کی بھوکی ہیں۔علی خان کا ایک پرانا انٹریو کلپ خوب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ماورہ حسین کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے بھوکی اداکارہ قرار دیا ہے۔

علی خان کے انٹرویو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان نادیہ خان کی جانب سے علی خان کو مختلف اداکارائوں کی تصویریں دکھا کر اٴْن کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔اس دوران علی خان کو ماورہ حسین کی تصویر دکھائی جاتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’اٴْن کے خیال میں ماورہ حسین بہت چلبلی، شوخ چنچل، حسین اور بھوکی اداکارہ ہیں‘۔

(جاری ہے)

نادیہ خان نے علی خان سے سوال پوچھا کہ ماورہ حسین بھوکی کیسے ہیں کیا وہ دن میں 4 سے 8 بار کھانا کھاتی ہیں ۔جس پر علی خان نے کہا کہ ’ماورہ کھانا کھاتی ہوں گی، مگر ماورہ کی صحت سے نہیں لگتا کہ وہ کھاتی بھی ہیں یا نہیں مگر وہ یہاں اٴْن کی بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے بھوک کی بات کر رہے ہیں‘۔علی خان نے مزید کہا کہ ’ماورہ حسین بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کی بہت بھوکی ہیں، اٴْن کا اور ماورہ حسین کا ایک ساتھ پروجیکٹ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اٴْنہیں بھارت سے کسی پروڈیوسر کی کال آئی تھی کہ ایک بھارتی فلم کیلئے ایک نوجوان لڑکی اور نئے چہرے کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماورہ حسین کا نام لیا تھا، اب وہ بھارت میں ایک اچھی خاصی بڑی فلم کر رہی ہیں‘۔

اس پر نادیہ خان نے سوال کیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں ماورہ حسین کو بھاتی فلم انڈسٹری میں انہوں نے کام دلوایا ۔جس پر علی خان نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ’ کام تو اللہ دیتا ہے جی۔‘
وقت اشاعت : 17/07/2021 - 14:11:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :