شائقین کے دلوں میں بسنے والے اداکار ندیم بیگ 73 بر س کے ہوگئے

اتوار 20 جولائی 2014 18:12

شائقین کے دلوں میں بسنے والے اداکار ندیم بیگ 73 بر س کے ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء)نصف صدی سے شائقین کے دلوں میں بسنے والے عظیم فنکار ندیم بیگ 73 بر س کے ہوگئے،گلوکار سے اداکار بننے والے ندیم بیگ کے دلکش انداز، باوقار چہرہ، دلوں کو چھولینے والی اداکاری،کچھ ایسی خصوصیات اور خوبیوں ہیں کہ چھوٹی چھوٹی تقریبات میں گانے والے نذیر بیگ کو فلمی دنیا کا سپر اسٹار ندیم بنا دیا۔

1967ء میں ہدایتکار احتشام کی فلم ”چکوری“ سے ندیم کا سحر انگیز کیریئرشروع ہوا۔

(جاری ہے)

شبانہ ندیم کی ہیروئن بنیں۔ندیم نے گلوکاری کا شوق بھی پورا کیا۔اپنی پہلی فلم چکوری میں بھی گیت گایا جو دلوں میں اتر گیا۔ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی رنگ و نور کی فلمی دنیا کو کئی سپرہٹ فلمیں دے گئی۔ دونوں نے سب سے زیادہ اکٹھے کام کیا۔شائقین کی نظریں بھی اس جوڑی کا پیچھا کرتیں۔ 500ہفتے کا ریکارڈ بنانے والی فلم ”آئینہ“ اسی جوڑی کے کریڈٹ پر ہے۔ندیم نے 1968ء میں ڈائریکٹر احتشام کی بیٹی فرزانہ سے شادی کی۔دو بچے ہیں جو والدہ کے ساتھ بنگلا دیش میں مقیم ہیں۔

وقت اشاعت : 20/07/2014 - 18:12:56

Rlated Stars :