خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو سرعام شرمندہ کرکے سچے مرد بنیں، صبا قمر
برائے مہربانی کرکے بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں
منگل 27 جولائی 2021 21:01
(جاری ہے)
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مرد حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مرد ہیں اور آپ نے زندگی میں کبھی کسی ایک خاتون کا بھی تحفظ کیا ہے تو برائے مہربانی اپنے سرکل میں موجود درندہ صفت لوگوں کو سامنے لانے کے لیے انہیں سرعام شرمندہ کرنا شروع کریں۔
صبا قمر نے لکھا کہ برائے مہربانی کرکے بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ درندہ صفت افراد کو سرعام شرمندہ نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں یا تو تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا پھر انہیں غلط کام کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔مذکورہ اسٹوری کے علاوہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسلام آباد میں حال ہی میں قتل کی گئی سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے حوالے سے بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی حیوان نے بیہمانہ طریقے سے کسی معصوم انسان کی زندگی لی ہو۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ آخر ہم سب کب تک ایسی بدصورتیوں اور مظالم کو نظر انداز کرکے زندگی گزارتے رہیں گی ساتھ ہی انہوں نے نور مقدم جسٹس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔صبا قمر کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات نے نور مقدم کے بیہمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھائی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں انصاف دلانے کے لیے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
John Stamos
Shabnam Majeed
Megha
Kevin Bacon
Tuppence Middleton
Sahir Ali Bagga
Timothy Olyphant
Shabab Sabri
Judy Greer
Shaista Lodhi
Akshara Haasan
Sharmila Tagore
Showbiz News In Urdu
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
ابراہیم خان بھی بالی ووڈ فلم میں جلد ڈیبیو کرنے والے ہیں
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے