خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو سرعام شرمندہ کرکے سچے مرد بنیں، صبا قمر
برائے مہربانی کرکے بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں
منگل 27 جولائی 2021 21:01
(جاری ہے)
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مرد حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مرد ہیں اور آپ نے زندگی میں کبھی کسی ایک خاتون کا بھی تحفظ کیا ہے تو برائے مہربانی اپنے سرکل میں موجود درندہ صفت لوگوں کو سامنے لانے کے لیے انہیں سرعام شرمندہ کرنا شروع کریں۔
صبا قمر نے لکھا کہ برائے مہربانی کرکے بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ درندہ صفت افراد کو سرعام شرمندہ نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں یا تو تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا پھر انہیں غلط کام کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔مذکورہ اسٹوری کے علاوہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسلام آباد میں حال ہی میں قتل کی گئی سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے حوالے سے بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی حیوان نے بیہمانہ طریقے سے کسی معصوم انسان کی زندگی لی ہو۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ آخر ہم سب کب تک ایسی بدصورتیوں اور مظالم کو نظر انداز کرکے زندگی گزارتے رہیں گی ساتھ ہی انہوں نے نور مقدم جسٹس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔صبا قمر کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات نے نور مقدم کے بیہمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھائی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں انصاف دلانے کے لیے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارتی انفلوئینسر مد سندھو کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیے جانے کا انکشاف
-
میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، یامی گوتم
-
معروف بھارتی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
-
راکھی ساونت اور صبا قمرکی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی
-
81 سالہ جاوید اختر کو 4 اکتوبر کو ممبئی میں قیام کرتے ہوئے 6 دہائیاں مکمل ہو گئیں
-
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں
-
پاکستانی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائیر آسکرز 2027 کیلئے منتخب
-
شلپا رائو کا نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر منفرد خراجِ عقیدت
-
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کومداحوں سے بچھڑے 5برس بیت گئے
-
فلم گلو کار مسعود رانا کی برسی 4اکتوبر کو منائی جائے گی
-
ماضی کے ناموراداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی17ویں برسی منائی گئی
-
معروف اورمزاحیہ اداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.