کاجول کی چار سال بعد فلموں میں پھر واپسی

جمعرات 31 جولائی 2014 14:48

کاجول کی چار سال بعد فلموں میں پھر واپسی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ کاجول نے آخری بار کرن جوہر کی فلم ، مائی نیم از خان میں 2010 میں کام کیا تھا ، اب وہ اپنے شوہر کی نئی فلم میں کام کرنے والی ہے۔ فلم کی فلم بندی کا آغاز اکتوبر میں ہو جائے گا۔ اجے دیوگن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ایک لو سٹوری ہو گی ، جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔دیوگن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہیرو کی تلاش کی جا رہی ہے ، اور میں صرف فلم کو پروڈیوس کروں گا ، باقی کام دیگر افراد ہی کریں گے۔ یاد رہے کہ سری دیوی نے کافی عرصے بعد کم بیک کر کے فلم ، انگلش ونگلش مں کام کیا تھا اور وہ ہٹ ثابت ہوئی تھی ، جبکہ عورت کے مرکزی کردار پر مبنی ایک فلم حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ رانی مکھر جی بھی کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:48:21

Rlated Stars :