کرینہ کپور’’سنگھم ریٹرنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن سے پریشان

ہفتہ 2 اگست 2014 15:49

کرینہ کپور’’سنگھم ریٹرنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن سے پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’سنگھم 2‘ کی عکسبندی کے دوران انہیں اجے دیوگن کی جانب سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ اجے دیو گن بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کے ساتھ بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

’’سنگھم ریٹرنز‘‘ میں انہیں بھی اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، وہ فلم کی عکسبندی کے دوران بھی تمباکو نوشی کرتے رہے۔ کئی مرتبہ تو ایسا بھی ہوا کہ ہم ان کی تمباکو نوشی کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھاسکتے تھے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران وہ اجے دیو گن کی سگریٹ نوشی سے اس قدر عاجز آچکی تھیں کہ ایک وقت میں انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ اور ٹیم کے دیگر افراد اجے دیو گن کے ہمراہ کھانا بھی نہیں کھائیں گے۔

وقت اشاعت : 02/08/2014 - 15:49:54

Rlated Stars :