ہم کیوں اپنے معیار سے گِرتے جارہے ہیں ، نعمان اعجاز کا سوال

ہفتہ 28 اگست 2021 14:19

ہم کیوں اپنے معیار سے گِرتے جارہے ہیں ، نعمان اعجاز کا سوال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے موجودہ دنیا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ہم کیوں اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے گِرتے جارہے ہیں۔سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز کے کسی ڈرامے کے ایک منظر کی ہے جس میں انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں یہ سوچتا ہوں کہ جب قیامت کے دن کوئی انسان کسی کا نہیں ہوگا تو یہ بات ابھی سے ہی اتنے عروج پر کیوں ہی ۔اداکار نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم دن بدن اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے کیوں گِرتے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2021 - 14:19:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :