اداکارہ میرا نے دوبارہ اپنا اصل رنگ دکھا دیا

منگل 5 اگست 2014 15:03

اداکارہ میرا نے دوبارہ اپنا اصل رنگ دکھا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) اداکارہ میرا نے دوبارہ اپنا اصل رنگ دکھا دیا ، تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم میرا “ سے غائب ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو پروڈیوسر راجہ شہزاد قمر نے عید الفطر کے موقع پر اپنے اسٹیج ڈرامہ” ویلکم میرا “ میں بھاری معاوضہ دے کر کاسٹ کیا تھا ۔ پہلے ہفتے تک اداکارہ میرا ڈرامے میں پرفارم کرتی رہی مگر پیر کی رات کو وہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے نہیں آئیں ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا کے بارے میں شوبز حلقوں نے پہلے ہی پیشنگوئی کی تھی کہ اداکارہ میرا اسٹیج ڈرامے کے دوران ضرور کوئی گڑبڑ کریں گی ۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 15:03:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :