شردھا کپور اور ادیتیہ رائے ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے

منگل 5 اگست 2014 18:00

شردھا کپور اور ادیتیہ رائے ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) ''عاشقی ٹو '' سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شردھا کپور پھر اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار، فلم''میلان ٹاکیز'' میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

عاشقی ٹو گزشتہ سال اپریل میں ریلیز ہوئی خوبصورت موسیقی اور رومانوی کہانی سے سجی عاشقی ٹو کو شائقین نے بےحد پسند کیا تھا۔ فلم میں شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کپور کی جوڑی کو شائقین نے بےحد پسند کیا یہ خوبصورت فلمی جوڑی بالی وڈ کی نئی فلم میلان ٹاکیزمیں ایک بار پھر جلوہ گر ہو گی۔ میلان ٹاکیز ایک لو سٹوری فلم ہے جو اگلے سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 18:00:27

Rlated Stars :