بچپن بغیر کھلونوں کے گزرا ،یتیم کا دکھ اوردرد کوئی نہیں سمجھ سکتا‘ ریشم

شب برات پر ماں سے ضد کی ،سفید لباس میں بابا جی آئے پٹاخے ، پھلجڑیاں دیکر چلے گئے

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:35

بچپن بغیر کھلونوں کے گزرا ،یتیم کا دکھ اوردرد کوئی نہیں سمجھ سکتا‘ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بچپن بغیر کھلونوں کے گزرا ، میرے ساتھ بچپن میں ایک عجیب واقعہ بھی ہوا ہے جو مجھے آج بھی یاد ہے ،شب برات پر بچے پٹاخے اور پھلجڑیاں چلاتے تھے تومیں نے بھی ضد کرتے ہوئے اپنی ماں سے تقاضہ کیا اور انہوںنے کہا کہ تمہارے سر پر والد نہیں ہیں، تھوڑی دیر بعد سفید لباس میں ایک بابا جی آئے اور انہوں نے مجھے پٹاخے اور پھلجڑیاں دیں اور چلے حالانکہ میں نے انہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہاکہ جو بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کا بچپن جس طرح گزرتا ہے وہ دکھ اوردرد ان کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ، ہم نے بچپن میں بڑی غربت دیکھی ہے ،ہماری بڑی بہن نے ہماری لئے بہت محنت کی جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ ریشم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جنہیںبھی وسائل دئیے ہیں وہ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں اوریتیموں کے سر پر ضرور ہاتھ رکھا کریں، ایسے لوگوں سے رابطہ رکھنا خدا کی ذات سے قربت کا ذریعہ ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 15:35:30

Rlated Stars :