منال خان پیا گھر سٴْدھار گئیں

منال خان احسن محسن کی شادی؛ ایمن خان فرط جذبات سے روپڑیں

ہفتہ 11 ستمبر 2021 19:45

منال خان پیا گھر سٴْدھار گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سابق اداکار احسن محسن اکرام سے شادی ہو گئی ، اس خوبصوری جوڑی کی شادی کی تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

نکاح کا ہونا تھا کہ منال خان کی دلہن اور احسن محسن اکرام کی دولہا بنے تصویروں اور ویڈیوز کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے شروع ہو گئے۔منال خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تا حال سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اپنی بارات کی تصویریں اور ویڈیوز منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی اکائونٹس پر اور اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کیلئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔منال خان اور احسن محسن اکرام کو اٴْن کی شادی پر کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوب دعائیں دی جا رہی ہیں۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی میں اداکارہ صبور علی، علی انصاری، کنزیٰ ہاشمی، اقرا عزیز، یاسر حسین، فہد شیخ، اریبہ حبیب، آمنہ الیاس، ندا اور یاسر نواز سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔منال خان سرخ رنگ کے روایتی عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر ا?ئیں جب کہ احسن محسن اکرام بھی اس موقع پر بے حد خوش نظر آرہے تھے۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 19:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :