آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ‘سلویسٹر سٹالون ،یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے

اتوار 10 اگست 2014 12:14

آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ‘سلویسٹر سٹالون ،یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) ہالی وڈ کے سٹار سلویسٹر سٹالون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہالی وڈ کی فلموں کی بڑھتی ہوئی آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ہے اور بہت سے افراد کی روزی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کرنے والے راکی سٹار کو جب علم ہوا کہ اس کی نئی ایکشن فلم ، دی ایکسپنڈایبلز کو اس کی طے شدہ ریلیز کی تاریخ سے بھی تین ہفتے پہلے چرا کر آن لائن ڈال دیا گیا ہے تو ان کی پریشانی کی حد نہ رہی۔

چند گھنٹوں کے اندر اندر اس فلم کی ایک لاکھ کاپیاں ڈاون لوڈ کر لی گئی تھیں۔ ایک گفتگو میں سٹالون نے یہ خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پائریسی کا یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اس عمل سے بے اعتمادی کی ایسی فضا جنم لے گی جو آخر کار اس صنعت کے لئے زہر قاتل ثابت ہو گی۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 12:14:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :