آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ‘سلویسٹر سٹالون ،یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے
اتوار 10 اگست 2014 12:14
کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) ہالی وڈ کے سٹار سلویسٹر سٹالون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہالی وڈ کی فلموں کی بڑھتی ہوئی آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ہے اور بہت سے افراد کی روزی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کرنے والے راکی سٹار کو جب علم ہوا کہ اس کی نئی ایکشن فلم ، دی ایکسپنڈایبلز کو اس کی طے شدہ ریلیز کی تاریخ سے بھی تین ہفتے پہلے چرا کر آن لائن ڈال دیا گیا ہے تو ان کی پریشانی کی حد نہ رہی۔
چند گھنٹوں کے اندر اندر اس فلم کی ایک لاکھ کاپیاں ڈاون لوڈ کر لی گئی تھیں۔ ایک گفتگو میں سٹالون نے یہ خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پائریسی کا یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اس عمل سے بے اعتمادی کی ایسی فضا جنم لے گی جو آخر کار اس صنعت کے لئے زہر قاتل ثابت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.