نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 50 ویں برسی 29 ستمبر کو منائی جائے گی
منگل 28 ستمبر 2021 14:22
(جاری ہے)
نسیم بیگم نے رشید عطرے اور اے حمید کے ساتھ خوب جوڑی جمائی۔
انہوں نے موسیقار اے حمید کے ساتھ مل کر فلم ’’سہیلی ‘‘کے معروف گانے ’’ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے ‘‘کی دھنیں ترتیب دیں۔ان کی موسیقی میں سلیم رضا کا گانا ’’کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ انہوں نے 1962میں فلم’’ اولاد ‘‘ کا گانا’’ نام لے لے کے تیراہم تو جیئے جائیں گے‘‘ گایا جو زبان زد عام ہوا۔ انہوں نے ماسٹر عنایت حسین کی موسیقی میں بھی بہت سے گانے گائے، ان کے گانوں بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں، ایک تیرا سہارا، پھر تیری کہانی یاد آئی بہت مقبول ہوئے ۔ نسیم بیگم 1964 میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جب انہوں نے فلم ’’حویلی ‘‘کے لیے گانا ’’میرا بچھڑا بلم گھر آگیا‘‘ گایا، نسیم بیگم نے فلم گلفام، شہید، شام ڈھلے، الہلال، سلمیٰ، زرقا سمیت سینکڑوں فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے اور شہرت کی بلندیو ں کو چھوا۔ کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا، نینوں میں جل بھر آئے، ڈولے میرے پاؤں، چھو لے میرے جھمکے، سانوریا من بھائیورے، سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی، اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو جیسے سدا بہار گیتوں نے نسیم بیگم کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا۔ا۔سدا بہار اور دل و دماغ میں ہمیشہ کیلئے نقش ہو جانے والے سینکڑوں خوبصورت نغمے گانے والی یہ دلفریب آواز29ستمبر 1971 کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی لیکن ان کے سدا بہار گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Harshdeep Kaur
Ismail Tara
Mandira Bedi
Deepika Padukone
Dhanush
Palak Muchhal
Evelyn Sharma
Azra Aftab
Ariel Winter
Bao asghar
Minal Khan
Bridget Regan
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ