امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد کی سرپرستی ختم کر دی گئی

جج نے اسپیئرز کے والد کی بطور قانونی سرپرستی کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے ایک عبوری سرپرست مقرر کر دیا

جمعرات 30 ستمبر 2021 14:26

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد کی سرپرستی ختم کر دی گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی سرپرستی کے معاملے پر قانونی تنازعے میں لاس اینجلس کی ایک عدالت نے گلوکارہ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج نے اسپیئرز کے والد کی بطور قانونی سرپرستی کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے ایک عبوری سرپرست مقرر کر دیا ہے۔ امریکی گلوکارہ کو دماغی مسائل کی وجہ سے 2008 میں زبردستی کچھ وقت کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی قانونی سرپرستی ان کے والد نے لے لی تھی۔ برٹنی اسپیئرز نے رواں برس جون میں عدالت سے رجوع کیا تھا کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور ڈپریس ہیں اور وہ اپنی آزاد زندگی واپس چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/09/2021 - 14:26:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :