تھیٹر میں میرا پہلا کردار عمر شریف نے لکھا تھا‘ جاوید شیخ

میں اور عمر شریف پرانے دوست تھے، ہم تھیٹر میں ایک ساتھ پرفارم کرتے تھے ا

بدھ 6 اکتوبر 2021 13:25

تھیٹر میں میرا پہلا کردار عمر شریف نے لکھا تھا‘ جاوید شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ تھیٹر میں اٴْن کا پہلا کردار کامیڈین کنگ عٴْمر شریف نے لکھا تھا۔حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر نے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین کنگ عٴْمر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی مارننگ شو کیا جس میں پاکستان کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

اس خصوصی شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے فون کال کے ذریعے شرکت کی، لیجنڈ عمر شریف کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ میں اور عمر شریف پرانے دوست تھے، ہم تھیٹر میں ایک ساتھ پرفارم کرتے تھے اور تھیٹر میں میرا پہلا کردار بھی عمر شریف نے لکھا تھا۔جاوید شیخ نے کہا کہ ’جب میں تھیٹر میں اپنی پہلی پرفارمنس دینے جا رہا تھا تو عمر شریف وہ تھے جو میرے ساتھ کھڑے ہوئے، مجھے حوصلہ دیا اور میری پوری پرفارمنس میں میری مدد کی۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے تھے، ساتھ کام کرنے سے لے کر رات کے کھانے تک، ہر لمحہ جو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارا وہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’تٴْرکی جانے سے ایک ہفتہ قبل، میری عٴْمر شریف سے ملاقات ہوئی تھی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ ہمیں اتنی جلدی چھوڑ دیں گے۔جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ’ہمارے لیجنڈ عمر شریف جیسا کوئی نہیں ہوسکتا۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 13:25:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :