نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار
پیر 18 اگست 2014 14:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)نارتھ امریکن باکس آفس پراس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار ہے،جبکہ بھاری بھرکم اسٹار کاسٹ سے سجی فلم”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ نوٹ کمانے میں پیچھے رہ گئی۔مشہورزمانہ کارٹون کریکٹرز ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘ دو کروڑ84 لاکھ ڈالرکما کراس ہفتے بھی پہلے نمبر پررہی۔
فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس نبھا رہی ہیں۔مارول کامکس کے سوپر ہیروز کی ٹیم سے سجی فلم”دی گلیکسی آف گارڈیئنز اس ہفتے 2 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسرے نمبرپر برقرارہے۔(جاری ہے)
فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے،جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
تیسرا نمبر 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالر بٹورنے والی ایکشن کامیڈی فلم "لیٹس بی کوپس" نے حاصل کیا۔ فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کی ہیجو ایک پارٹی میں پولیس کی جعلی وردی پہن کر جاتے ہیں جہاں لوگ انہیں اصل پولیس اہلکار سمجھتے ہیں،جس کے بعد دونوں پولیس کی جعلی وردی میں ہی گھومنے لگتے ہیں لیکن جلد انہیں ایسا کرنا مہنگا پڑجاتا ہے۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں ہالی وڈ کے مقبول ترین اسٹارز سیلوسٹر اسٹالون اور جیسن اسٹیتھم کے ہمراہ 13 معروف اداکاروں کی موجودگی کے باوجود فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھا سکی۔ فلم نے صرف 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Talat Hussain
Khushboo
Leonardo DiCaprio
Mélanie Laurent
nadia jamil
Emilie de Ravin
Abid Kashmiri
Samina Peerzada
Daniel Craig
Imran Khan
Sebastian Stan
Rabi Peerzada
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع