نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار
پیر 18 اگست 2014 14:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)نارتھ امریکن باکس آفس پراس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار ہے،جبکہ بھاری بھرکم اسٹار کاسٹ سے سجی فلم”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ نوٹ کمانے میں پیچھے رہ گئی۔مشہورزمانہ کارٹون کریکٹرز ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘ دو کروڑ84 لاکھ ڈالرکما کراس ہفتے بھی پہلے نمبر پررہی۔
فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس نبھا رہی ہیں۔مارول کامکس کے سوپر ہیروز کی ٹیم سے سجی فلم”دی گلیکسی آف گارڈیئنز اس ہفتے 2 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسرے نمبرپر برقرارہے۔(جاری ہے)
فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے،جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
تیسرا نمبر 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالر بٹورنے والی ایکشن کامیڈی فلم "لیٹس بی کوپس" نے حاصل کیا۔ فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کی ہیجو ایک پارٹی میں پولیس کی جعلی وردی پہن کر جاتے ہیں جہاں لوگ انہیں اصل پولیس اہلکار سمجھتے ہیں،جس کے بعد دونوں پولیس کی جعلی وردی میں ہی گھومنے لگتے ہیں لیکن جلد انہیں ایسا کرنا مہنگا پڑجاتا ہے۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں ہالی وڈ کے مقبول ترین اسٹارز سیلوسٹر اسٹالون اور جیسن اسٹیتھم کے ہمراہ 13 معروف اداکاروں کی موجودگی کے باوجود فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھا سکی۔ فلم نے صرف 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.