مجھ پر ریاست کی طرف سے ذاتی حملہ کیا جا رہا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے،عبوری تحفظ چاہتا ہوں،سمیر واکھنڈے

عدالت نے سمیر واکھنڈے کو گرفتاری سے 3 روز قبل نوٹس دینے کی ہدایت کردی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ممبئی ہائی کورٹ نے این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کی طرف سے دائر درخواست کو نمٹا دیا ہے جس میں ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں جبری وصولی کے الزامات کے بعد گرفتاری سے عبوری تحفظ کی درخواست کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے کہا ہے کہ اگر سمیر واکھنڈے کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوتا ہے تو وہ گرفتاری سے 72 گھنٹے قبل پیشگی کی اطلاع دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سمیر واکھنڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ان پر ذاتی طور پر حملہ کیا جا رہا ہے۔این سی بی افسر سمیر واکھنڈے نے ممبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ ’مجھ پر ریاست کی طرف سے ذاتی طور پر حملہ کیا جا رہا ہے، میرا خدشہ ہے کہ مجھے کسی بھی دن گرفتار کر لیا جائے گا لہٰذا میں عبوری تحفظ چاہتا ہوں۔‘سمیر واکھنڈے نے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی یا کسی مرکزی ایجنسی کو منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں منشیات فروش نہیں ہوں، میں ایک زونل ڈائریکٹر ہوں، تحقیقات سی بی آئی یا این آئی اے کو دیں۔‘
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 22:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :